علیم خان کا اقتدار میں آکرکم از کم اجرت 50 ہزار، 300یونٹ تک بجلی مفت کرنے کا اعلان

aleem khan

علیم خان کا اقتدار میں آکرکم از کم اجرت 50 ہزار، 300یونٹ تک بجلی مفت کرنے کا اعلان


استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب کی چھوٹی تحصیل میں اتنا بڑا ورکر کنونشن پہلے نہیں دیکھا ۔

تفصیلات کے مطابق جہانیاں میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ ٹی وی پروگرامزمیں بیٹھ کر پوچھتے تھے آئی پی پی کے پاس لوگ کہاں سے آئیں گے ،یہ جہانیاں کا ورکر زکنونشن ہے جو پنجاب کی سب سے چھوٹی تحصیل ہے۔

10سال پہلے جہانگیر ترین کیساتھ پاکستان کی خدمت کیلئے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ، ملک میں بادشاہت کرنے والی جماعتوں کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ۔

لاہور، چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ، 4افراد قتل ، ایک بچہ زخمی

باریاں لینے والی جماعتوں کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ، عوام کو باریاں لینے والی جماعتوں کے چنگل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ، ہم نے سوچا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے۔

2018میں الیکشن ہوا اور پی ٹی آئی جیتی اور چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم بنا ، 2018میں پی ٹی آئی جیتی اور کرپشن ، لوٹ مار کا پاکستان بن گیا ،شوکت خانم بنایا تو ایماندار مینجمنٹ رکھی گئی ،پنجاب میں عثمان بزدار کو تحفے میں دیا گیا ۔

عثمان بزدار فرنٹ مین تھا اور پیسے لے کر پہنچاتا تھا ، عثمان بزدار کا پنجاب میں کام کورئیر والی کمپنی کا تھا ، پنجاب میں پہلی بار پیسوں سے ڈی سی اور اے سی لگتے دیکھے ۔

ہم نےجو محنت جہانگیر ترین کے ساتھ ملکر کی تھی اسے ٹوٹتے دیکھا ، کیا خانیوال میں کوئی گھر نظر آیا،ایک کروڑ نوکری اور20لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا مگر کسی کو کچھ نہیں ملا ۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کی بھارتی فوجی آفیسرز سے ملاقات منظرعام پر آگئی

ہم نے شہدا کے مجسموں کو گرتے ، فوجی تنصیبات پر حملے ہوتے دیکھا ، بھارت کو بھی کبھی جرآت نہیں تھی کہ وہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرے جو پی ٹی آئی نے کیا ۔

پاکستان میں غریب ، غریب تر ہوتا جا رہا ہے ، مسلم لیگ ن پنجاب میں 7بار حکومت کر چکی پھر بھی کہتی ہے ہمیں ووٹ دیں ، 7بار حکومت کرنے والوں کو اور کتنی بار حکومت کا موقع دیا جائے ؟

تھر میں جہاں کتا پانی پی رہا ہے وہی سے انسان پانی پی رہا ہے ، پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں بھی ویسے اسپتال ہوں جیسے اسلام آباد میں ہوں ، ہم غریب دوست منشور لے کر آئے ہیں ۔

پسماندہ علاقوں میں فیکٹریاں لگیں گی تو نوجوانوں کو روزگار ملے گا ، جہانگیر ترین کی سربراہی میں اپنی پارٹی کا منشور تشکیل دیا ہے ۔

آخری کاروباری روز ڈالر کی قدر میں 48پیسے اضافہ

ہم اقتدار میں آکر300یونٹ تک مفت بجلی دیں گے ،جن جن کے پاس موٹرسائیکل ہیں انکو پیٹرول آدھی قیمت میں دیں گے ، پیٹرول کی قیمتیں بڑی بڑی گاڑیاں ادا کریں گے ۔

غریب پر مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالیں گے ، مزدور کی کم سے کم اجرت 50ہزارروپے کی جائے گی ، کوئی 32ہزار نہیں چلے گی،کوئی 40ہزار نہیں چلے گی۔

ساڑھے 12ایکٹر تک کے کسانوں کو ٹیوب ویلز کیلئے بجلی مفت ہو گی ، جہانگیر ترین نے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے ہوں گے ، پی ٹی آئی کے پاس جہانگیر ترین جیسا شخص تھا ،جہانگیر ترین اور علیم خان کومحمود خان اور عثمان بزدار کیلئے قربان کیا گیا ۔

پی ٹی آئی والوں سے پوچھتا ہوں کہ وہ عثمان بزدار اور محمود خان کہاں ہیں؟ہر یونین کونسل میں ڈسپنسری بنائی جائے گی،جہاں دوائیاں مفت ہوں گی ،ہر یونین کونسل میں پینے کے صاف پانی کیلئے فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید بھاری کمی کا امکان

40سال حکومت کرنے والوں نے عوام کا خون چوسا ہے ، جوجو بھی ہنر مند ہوں گے انہیں قرضے فراہم کیے جائیں گے،سرکاری اراضی غریبوں کیلئے ہیں، آپ کو 3 مرلہ پلاٹس دیئے جائیں گے۔

کچی آبادی کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ سب کو مالکانہ حقوق ملیں گے، اپارٹمنٹس بنیں گے، ایسا نظام لائیں گے جس میں غریب کے ساتھ شانہ بشانہ حکومت ہوگی۔

عوام خوشحال ہوں گے تو پاکستان خوشحال ہوگا، جو چار چار یا سات سات بار باریاں لگا چکے انہیں ووٹ دیں گے؟؟ ان کو اپنے گھروں میں داخل نہیں دینا۔مشکل میں آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، چوروں سے نجات دلوائیں گے۔

سریے کے بعد سیمنٹ کی قیمتیں بھی گر گئیں

جلسے سے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اکٹھے رہیں گے اور نیا پاکستان بنائیں گے ۔

10سال پہلے نیا پاکستان بنانے کیلئے اکٹھے ہوئے تھے ، نیاپاکستان بنانے کیلئے پلان تیار تھا ، معیشت اور زراعت میں بہتری کیلئے پلان تیار تھا ۔

روزگار اور زراعت میں بہتری لانی تھی مگر یہ خواب پورے نہیں ہو سکے ، ہم نے پوری کوشش کی تھی مگر افسوس کہ خواب ادھورے رہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم بن گئے تو ہم جیسے کام کرنے والوں کو ہٹا دیا گیا ، جس جذبے سے ہم پی ٹی آئی میں شامل ہوئے وہ کام پورا نہیں ہو سکا ۔

پی ٹی آئی ان ہاتھوں میں چلی گئی جن کے دل میں پاکستان کا درد نہیں تھا ، پی ٹی آئی ان ہاتھوں میں چلی گئی جن کے پاس معاشی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا ۔

بطور ٹیم ہمیں اس ہار کی ذمہ داری لینا ہوگی، مکی آرتھر

ہم اپنے سفر کو تکمیل تک پہنچائیں گے ، اس وقت شخصیت اہم نہیں ، اس وقت ملک اور عوام اہم ہیں ، عوام کی ترقی ہو گی ، عوام خوش ہوں گے تو سب بہتر ہو جائے گا ۔

اگر عوام کامیاب ہوں گے تو ملک کامیاب ہو گا ، عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ کون ملک کیلئے بہتر ہے ، افسوس ہے کہ نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔

نوجوانوں کیلئے ایسا پاکستان بنانا ہے کہ وہ پاکستان میں ہی رہنے کو ترجیح دیں ، جو نوجوان باہر جا چکے وہ بھی پاکستان میں واپس آنے کو ترجیح دیں گے۔

میں نے محنت اور عقل استعمال کر کے ساری زندگی زراعت میں کام کیا ،ہماری ترجیح زراعت میں ترقی اور کسانوں کے حق کا تحفظ ہے ، ہم نے ملک کے ہر شعبے میں بہتری لانے کیلئے منصوبہ بندی کر لی ہے ۔

اگر موقع ملا تو ترقی کے منصوبوں کو عملی شکل دیں گے ، اپوزیشن کی پارٹیاں بھی پاکستان کی ہی پارٹیاں ہیں انہیں دشمن نہیں سمجھنا ،ہم نے دشمنی اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دینا ہے ،ہم نے دشمنی نہیں کرنی پیار محبت سے کام کرنا ہے۔

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

مخالفانہ بیانات، محاذ آرائی اور انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ، ہماری جدوجہد عوامی مشکلات کو کم کر کے ریلیف دینا ہے ، ہم ملکی وسائل کا بھر پور استعمال کر کے ملک کو عظیم بنائیں گے ۔

ہم نے ایک اور پارٹی میں بھی بھر پور محنت کی تھی ، بجلی ، پانی اور صنعتکاری ہمارے منشور کی بنیاد ہیں ، ہم اپنا منشور اور وعدہ پورا کرنے کیلئے دن رات محنت کریں گے ، ہم آپ کو کامیاب ہو کر دکھائیں گے ۔


متعلقہ خبریں