بطور ٹیم ہمیں اس ہار کی ذمہ داری لینا ہوگی، مکی آرتھر

Mikki-Aurther

پاکستان کی شکست پر مکی آرتھر بھی خاموش نہ رہے، بڑا بیان دیدیا


قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹرمکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بطور ٹیم ہمیں اس ہار کی ذمہ داری لینا ہوگی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین کرکٹ کھیلی،مجھے لگتا ہے کہ ہم نے 20 سے 30 رنز کم بنائے۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ فاتح

بائولرز نے شاندار گیند بازی کی،اپنے بقیہ 3 میچز جیت کر اس ٹورنامنٹ کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔

فائنل میں جائیں گے یا نہیں اس کا کچھ نہیں کہہ سکتا،ہار پر بہت افسوس ہوا ہے،کپتان یا چیف سلیکٹر کو قصوروار ٹھرانا انصاف نہیں ہوگا۔

مسلسل چوتھی شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان آگیا

آج کے میچ میں فائٹ دیکھ کر سب کو اندازہ ہو جانا چاہیے،کھلاڑی متحد ہیں اور جیتنے کے لئے میدان میں اترے تھے۔


متعلقہ خبریں