آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

australia

آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ کا نتیجہ آگیا


آئی سی سی ورلڈکپ کے 27ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ  کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 389رنز کا ہدف دیا تھا،نیوزی لینڈ کی ٹیم 50اوورز میں 9وکٹوں پر383 رنز بنا سکی۔

مسلسل چوتھی شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان آگیا

رچن ورندرا کی سنچری بھی نیوزی لینڈ کو کامیابی نہ دلا سکی۔رچن روندرا116رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔

جیمز نیشم 58،ڈیرل مچل54 اورول ینگ نے32رنز بنائے،ڈیون کونووے28،ٹام لیتھم21اورمچل سینٹنر17رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے3وکٹیں حاصل کیں،جو ش ہیزلووڈ اور پیٹ کمنز نے2،2اورگلین میکس ویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈپلیئر آف دی میچ قرارپائے ۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی پوری ٹیم 50 اوورز میں 388 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔

بطور ٹیم ہمیں اس ہار کی ذمہ داری لینا ہوگی، مکی آرتھر

آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 65 گیندوں پر 81 رنز بنائے اور وہ فلپس کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ٹریوس ہیڈ نے 67 گیندوں پر 109 رنز بنائے اور وہ بھی گلین فلپس کا شکار بنے۔

آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 228 کے سکور پر گری، اسٹیون اسمتھ 18 رنز بنا کر فلپس کی گیند پر بولٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

مچل مارش نے 36 رنز بنائے اور وہ مچل سینٹنر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، اس وقت آسٹریلیا کا مجموعی سکور 264 تھا۔

آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 274 کے مجموعی سکور پر گری، مارنس لیبشگن 18 رنز بنا کر مچل سینٹنر کی گیند پر رویندرا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

ورلڈ کپ 2023،آسٹریلیا کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح

325 کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ گر گئی، گلین میکس ویل نے 24 گیندوں پر 41 رنز بنائے اور وہ نیشم کی گیند پر بولٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

جوش انگلس نے برق رفتار 38 رنز بنائے اور وہ بولٹ کی گیند پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ پیٹ کمنز کی گری انہوں نے 14 گیندوں پر 37 رنز بنائے، انہیں بھی بولٹ نے آئوٹ کیا۔

مچل سٹارک ایک رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ ایدم زمپا بغیر کوئی رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، جوش ہیزل بھی بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔


متعلقہ خبریں