سریے کے بعد سیمنٹ کی قیمتیں بھی گر گئیں

سیمنٹ

سیمنٹ کی بوری مہنگی ہوگئی


امریکی ڈالرسستا ہونے اور پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتیں بھی گر گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپیہ مضبوط ہونے اور پٹرول ، ڈیزل سستا ہونے سے سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

سریے کی فی ٹن قیمت میں بڑی کمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 50 روپے تک کمی آئی ہے۔سیمنٹ کی بوری کا ریٹ 1210 روپے سے گر کر 1160 روپے پر آگیا ہے ۔

سیمنٹ کے کاروبار سے منسلک تاجروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگر مزید کمی ہوجائے تو سیمنٹ کی بوری مزید سستی ہوسکتی ہے ۔

تیل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ذرائع کے مطابق ملک میں تعمیراتی کام میں تیزی آئی ہے ، سیمنٹ کی ڈیمانڈ بھی بڑھی ہے۔

آنے والے دنوں میں یہی صورتحال برقرار رہی تو تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں