آخری کاروباری روز ڈالر کی قدر میں 48پیسے اضافہ

انٹربینک: ڈالر

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 48پیسے اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر280 روپے57پیسے پر بند ہوا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید بھاری کمی کا امکان

یاد رہے گزشتہ روز امریکی ڈالر 21 پیسے اضافہ کے بعد 280 روپے 9 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 13 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 50 ہزار 172 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

3 بڑی کار کمپنیوں کے لائسنس معطل

دوسری جانب پاکستان کے روپے کی قدر پر ریٹنگ ایجنسی گولڈمین ساچے نے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری قلیل مدت کے لیے ہے۔

بلوم برگ کے مطابق جیسے ہی الیکشن قریب آئیں گے، فنانسنگ کے خطرات کے سبب روپے کی قدر کم ہو گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں قلیل مدت کی بہتری آئی ایم ایف کی مالی سپورٹ کی وجہ سے آئی ہے۔

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

رپورٹ میں بلوم برگ کا مزید کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں قلیل المدت بہتری کی وجہ باہمی مالی سپورٹ بھی ہے۔بلوم برگ کے مطابق الیکشن سے قبل روپیکی قدر میں بہتری کے لیے پریمیئم ضروری ہو گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں