لاہور، چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ، 4افراد قتل ، ایک بچہ زخمی

1122

لاہور، چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ 4افراد قتل ، ایک بچہ زخمی


لاہور میں  چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ کرکے 4افراد کو قتل کردیا گیاجبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید بھاری کمی کا امکان

پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔چاروں لاشوں اور زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے چوہنگ میں فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں