سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ فاتح

sa

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ کا نتیجہ آگیا


ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید بھاری کمی کا امکان

تفصیلات کے مطابق  پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،پوری پاکستانی ٹیم 46.4اوورز میں270رنز پر آل آئوٹ  ہوگئی۔

ورلڈ کپ :آسٹریلیا کی جیت کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

عبداللہ شفیق 9اورامام الحق 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،محمد رضوان 31 ، افتخار احمد 21اور شاداب خان نے 43رنز بنائے۔

کپتان بابراعظم اور سعود شکیل نے نصف سنچریاں سکور کیں،کپتان بابراعظم نے 50اور سعود شکیل نے 52رنز بنائے۔

محمد نوازنے 24اور شاہین آفریدی نے  2رنز بنائے،جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 4،مارکوجینسن نے 3، کوٹزے نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی 4 ٹاپ ٹیموں کا بتا دیا

جنوبی افریقا نے 271رنز کا ہدف 47.2اوورز میں 9وکٹوں کے نقصا پر حاصل کیا۔ڈی کوک نے 24،ہنرک کلاسن نے 12رنز بنائے، مارکو جینسن نے 20 اورڈیویڈ ملر نے 29رنز بنائے ، ایڈن مارکرم 91رن بنا کرنمایاں رہے ۔

کوٹزے نے 10رنز ، نیگدی اور تبریز شمسی نے 4،4رنز سکور کئے۔

شاہین آفریدی نے 3،حارث رئوف نے ایک ،محمدوسیم جونئیر اور اسامہ میر نے 2،2وکٹیں لیں، تبریز شمسی پلیئرآف دی میچ قرار پائے۔

سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی 4 ٹاپ ٹیموں کا بتا دیا

میچ کےدوران نائب کپتان شاداب خان  انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث وہ میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

پی سی بی میڈیکل پینل نے مکمل جائزہ کے بعد شاداب خان کو فیلڈ میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا، شاداب خان کی جگہ اسامہ میرکو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔


متعلقہ خبریں