پاکستان کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے براستہ دبئی آئرلینڈ روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم

پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلے میں لاہور سے براستہ دبئی، آئرلینڈ روانہ ہوگئی، حسن علی شاداب خان اور محمد عامر ٹیم کے ہمراہ نہیں ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے رات گئے روانہ ہوئی۔ قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے لاہور سے ڈبلن پہنچے گی جہاں وہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

سابق کپتان شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

پاکستانی ٹیم کے ہمراہ شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ روانہ نہیں ہوئے، دونوں کھلاڑی آئرلینڈ میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ دوسری طرف فاسٹ باؤلر محمد عامر ویزے کے ایشو کی وجہ سے آئرلینڈ کا دورہ نہیں کریں گے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 مئی اور تیسرا 14 مئی کو شیڈول کیا گیا ہے۔

آئرلینڈ سیریز مکمل کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ جائے گی جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 22 مئی کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔

ارجنٹینا کو فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے کوچ لوئیس مینوٹی انتقال کرگئے

5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ 25 مئی، تیسرا 28 مئی اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ سیریز کے بعد قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں