ججز کیخلاف مہم ، جسٹس محسن کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھ دیا

جسٹس محسن کیانی (justice mohsin kayani)

 ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کیخلاف جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھ دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کو لکھے گئے خط میں اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی ہے۔

جسٹس بابر ستار کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت نہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ

واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو اپنے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھا تھا جس پر فیصلہ کیا گیا کہ خط کو توہین عدالت میں تبدیل کر کے کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے بیان دیا، اسی دن بندہ اٹھالیا گیا، کیا ایجنسیوں میں کوئی جوابدہ ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو جج صاحبان کے خطوط پر آج بنچ تشکیل کئے جانے کا امکان ہے جو دونوں ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کرے گا۔

 


متعلقہ خبریں