سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی 4 ٹاپ ٹیموں کا بتا دیا

Sachin tendulkar

سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی 4 ٹاپ ٹیموں کا بتا دیا


سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی چار ٹاپ ٹیموں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ میری سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹنڈولکر کا کہنا تھا بھارتی ٹیم یقینی طور پر ٹاپ فور میں جگہ بناتی ہے کیونکہ بھارتی ٹیم بہت اچھی متوازن ٹیم ہے۔

لٹل ماسٹر کا کہنا تھا بھارت کی طرح آسٹریلیا کا توازن بھی اچھا ہے اور میری تیسری ٹیم انگلینڈ ہے کیونکہ انگلش ٹیم بھی ایک مضبوط ٹیم ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم تجربے اور کچھ نئے چہروں کا امتزاج ہے،سابق بھاتی کپتان کا کہنا تھا میری چوتھی ٹیم نیوزی لینڈ ہے جس نے پچھلے دو ورلڈکپ کا فائنل کھیلا ہے۔

نیوزی لینڈ کا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے اور کیویز ورلڈ چیمپئین شپ میں اچھا کھیلتے ہیں، میں تو انہیں سیمی فائنل میں پہنچتا ہوا دیکھتا ہوں۔


متعلقہ خبریں