بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی، راجیو شکلا

پاک بھارت pak vs india

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ابھی وقت ہے۔ اس معاملے پر ہم وہی کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم اسی وقت پاکستان بھیجیں گے جب حکومت اجازت دے گی۔

بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پہلے پاکستان آئے پھر ٹیسٹ سیریز کا آپشن دیکھیں گے، محسن نقوی

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں شیڈول ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایونٹ کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو بھیج چکا ہے۔


متعلقہ خبریں