جب کوئی چانس نہ ہو، پاکستان تب کم بیک کرکے بہترین کرکٹ کھیلتا ہے، ہرشا بھوگلے

جب کوئی چانس نہ ہو، پاکستان تب کم بیک کرکے بہترین کرکٹ کھیلتا ہے، ہرشا بھوگلے

بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے کہا ہے کہ جب پاکستان کے پاس کوئی چانس نہ ہو، تب ہی وہ کم بیک کرکے بہترین کرکٹ کھیلتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پروگرام میں انہوں نے آج جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے اہم میچ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے اس میچ میں قومی ٹیم کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں کم بیک کرنے کا بھی اشارہ کردیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ ورلڈکپ میچ سے پہلے چنئی کے کچھ علاقوں میں بارش

ہردشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ ‘جب جب آپ کسی میگا ایونٹ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیتے ہیں۔ آپ انہیں کہیں کہ آپ ختم ہوگئے، واپسی کا کوئی موقع نہیں، آپ ٹورنامںٹ سے باہر ہوچکے ہیں، ایسے موقع پر وہ کم بیک کرتے ہیں۔’

بھارتی کمنٹیٹر نے مزید کہا کہ ‘پاکستان ایسی صورتحال میں اپنی بہترین کرکٹ کھیل کر کم بیک کرتے ہیں اور دوسری ٹیموں کیلئے خطرہ بنتے ہیں۔’

اس سے قبل انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ناصر حسین بھی اس طرح کا بیان دے چکے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں نیدرلینڈز سے ہار کر بھی فائنل میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ ‘ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 پر نظر کریں تو پاکستان شروعات میں ٹورنامنٹ سے باہر نظر آرہا تھا لیکن پھر اچانک وہ فائنل میں پہنچ گیا۔’


متعلقہ خبریں