امریکہ کے ایک گھر میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک


کیرولائنا: امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا کے ایک گھر میں 5 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس کو فون کر کے واقعے سے متعلق اطلاع دی گئی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو گھر میں 5 افراد کی لاشیں موجود تھیں جنہیں فائرنگ گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے قتل میں ملوث شخص کی تلاش شروع کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج کا عراق میں ٹارگیٹڈ حملہ ناکام، پینٹاگون کا اعتراف

گزشتہ روز بھی امریکی ریاست ایڈاہوکے شہر لیوسٹن میں فائرنگ کر کے 22 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔ حملہ آور نے سپر اسٹور سمیت 3 مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ ملزم کی گرفتاری تک اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں جبکہ ریاست کی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں