مراد سعید ، عمر ایوب ، شبلی ، حماد اظہر سمیت 10 پی ٹی آئی رہنمائوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری


انسداد دہشتگردی عدالت نے طلب کیے جانے کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مراد سعید، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور سمیت تحریک انصاف کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

وارنٹ جاری ہونے والوں میں شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان خان نیازی، عمر سلطان اور کرنل محمد عاصم بھی شامل ہیں۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ ملزمان جہاں نظر آئیں، انہیں  گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔


متعلقہ خبریں