حکومت کا فارن ایکٹ کے تحت غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی گرفتاری اور بے دخلی کا فیصلہ

afghan

اڑھائی لاکھ افغانی واپس روانہ پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات پڑنے لگے


وفاقی حکومت نے فارن ایکٹ کے تحت غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی گرفتاری اور بے دخلی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فارن ایکٹ کے تحت افغان شہریوں کی گرفتاری، حراست اور بے دخلی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یکم نومبرسے فارن ایکٹ کے تحت بے دخلی آرڈر جاری کرنیکی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے فارن ایکٹ 1946 کا سیکشن 3 نافذ کرنے کی منظوری دی ہے اور وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ سے سمری سرکولیشن کے ذریعے یہ منظوری حاصل کی۔

250 افغان باشندوں کو چمن کے قریب پاک افغان بارڈر سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق سنگین جرائم میں انڈرٹرائل اور سزایافتہ افغان شہریوں کو بے دخل نہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم معمولی جرائم میں انڈرٹرائل اور سزایافتہ افغان شہریوں کو بے دخل کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ، پولیس، پراسیکیوشن اورجیل انتظامیہ کو خصوصی اختیار دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، یکم نومبر سے متعقلہ اتھارٹیز غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار اور بے دخل کرنے کی مجاز ہوں گی۔

پنجاب سے گرفتار افغانیوں کی بے دخلی کیلئے راولپنڈی میں قائم مرکز میں منتقل کیا جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا سے گرفتارغیرقانونی مقیم افغانیوں کو نوشہرہ اورچمکنی مرکز میں منتقل کیا جائے گا، بلوچستان سے گرفتار افغانیوں کو کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ مرکز میں منتقل کیا جائے گا۔

سندھ سے گرفتارغیرقانونی افغانیوں کی بے دخلی کیلئے کراچی ون اور ٹو مرکز میں منتقل کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ غیرقانونی مقیم افغانیوں کے پاس 31اکتوبرتک پاکستان چھوڑنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

بلوچستان کے دس شہروں میں 5 ہزار غیرملکیوں کو جعلی پاسپورٹ جاری ہونے کا انکشاف

خیال رہے کہ حکومت نے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کی مہلت دی ہے اور یکم نومبر سے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت ختم ہونے میں صرف 7دن باقی رہ گئے ہیں، وزارت داخلہ کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

پاکستان نہ چھوڑنے پرغیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو گرفتاری کا سامناہوگا،وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں نے پاکستان نہ چھوڑا تو ملک بدری یقینی بنائیں گے۔

گزشتہ روز 2ہزار 716غیر قانونی مقیم غیر ملکی اپنے وطن واپس چلے گئے، اب تک64ہزار 795غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔


متعلقہ خبریں