ورلڈ کپ 2023، بھارت اور نیوزی لینڈ ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی


نئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 میں آج میزبان ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کا آج 21واں میچ کھیلا جائے گی۔ جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے دھرم شالا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔

میزبان ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ میگا ایونٹ میں اب تک 4، 4 میچز کھیل چکے ہیں اور تمام میچز میں ہی کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے لیے یہ اہم میچ ہو گا اور کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر آ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا سے شکست، بابراعظم نے ملبہ فیلڈنگ، بولنگ پر ڈال دیا

گزشتہ روز ورلڈ کپ 2023 کے 2 میچز کھیلے گئے جس میں پہلا میچ سری لنکا اور نیدرلینڈ کے درمیان ہوا، سری لنکا نے نیدرلینڈ کے خلاف 5 وکٹوں سے جیت اپنے نام کر لی۔

دوسرا میچ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں ساؤتھ افریقہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 229 رنز سے شکست دے دی۔


متعلقہ خبریں