چینی اور تیل کی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کے اعدادوشمار سامنے آ گئے


ملک بھر میں چینی اور تیل کی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے اعدادوشمار سامنےآگئےہیں۔

نگران حکومت اورعسکری قیادت نے ملکی سالمیت و استحکام کے پیش نظر سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں ستمبر سے ملک بھر میں چینی اور تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغازکیا گیا۔

چینی7 روپے فی کلو سستی ہو گئی

یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 1052 میٹرک ٹن چینی اور 0.244 ملین لیٹر تیل برآمد ہوا، جبکہ آپریشن کے دوران صرف بلوچستان سے 1.315 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی۔

تیل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پنجاب سے 0.008، سندھ سے 0.020 اوربلوچستان سے 0.016 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔

ماہرین کے مطابق اسمگلنگ کی روک تھام سے ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔


متعلقہ خبریں