قائد ن لیگ نوازشریف کی4سال بعد وطن واپسی کے بعد 9نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے سب سے پہلے سرکاری اور انتظامی اخراجات میں کمی کا اعلان کیا ۔
آمدنی،محصولات میں اضافہ، ٹیکس نظام میں بنیادی اصلاحات ایجنڈے کاحصہ ہیں ۔برآمدات میں اضافے کیلئے ہنگامی نوعیت کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
مینار پاکستان جلسے میں 70 ہزار سے ایک لاکھ تک لوگ شریک تھے، منصور علی خان
انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلاب ن لیگ کے ایجنڈے میں چوتھے نمبر پرہے۔بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کرنا مسلم لیگ ن کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی انتظام کاری ن لیگ کے ایجنڈے میں چھٹے نمبر پرہے۔نوجوانوں اور خواتین کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ایجنڈے کا حصہ ہے۔
انتقام کی تمنا نہیں، قوم کی خدمت کرنا چاہتاہوں، نواز شریف
زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب،نظام عدل وانصاف میں اصلاحات ایجنڈے میں شامل ہیں ۔
