تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت مل گئی


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 22 اکتوبر کو لاہور کاہنہ این اے 123 میں جلسے کی اجازت دے دی۔ اس سے پہلے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 15 اکتوبر کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروایا جس میں تحریک انصاف کو لبرٹی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور امریکہ تقسیم ہو سکتا ہے، خورشید قصوری

جس پر عدالت نے تحریک انصاف کو لاہور میں کسی اور مقام پر جلسے کے لیے دوبارہ درخواست دینے کی ہدایت کی تھی۔


متعلقہ خبریں