حماس نے انسانی بنیادوں پر 2 امریکیوں کو رہا کر دیا


بیت المقدس: حماس نے “انسانی بنیادوں” پر 2 امریکی یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ قطری کوششوں کے جواب میں القسام بریگیڈز نے ایک ماں اور اس کی بیٹی کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد امریکی عوام اور دنیا کو یہ ثابت کرنا ہے کہ جوبائیڈن اور اس کی فاشسٹ انتظامیہ کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر دفاع کا فوج کو تیار رہنے کا حکم

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حماس کی جانب سے 2 امریکی یرغمالیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ ایک اسرائیلی اہلکار کے مطابق رہائی حماس کی طرف سے اٹھایا گیا یکطرفہ قدم تھا اور یہ کسی معاہدے کے حصے کے طور پر نہیں کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں