چیئرمین پی ٹی آئی ضدی سیاستدان ،اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی بنتی ہی نہیں تھی، شیخ رشید

sheikh rasheed

شیخ رشید بھی نجی ٹی وی پروگرام میں منظر عام پر آگئے


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی نجی ٹی وی پروگرام میں منظر عام پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ’’میرے سوال منیب فاروق کیساتھ‘‘  میں شرکت کی اور میزبان منیب فاروق کے سوالوں کے جوابات دئیے۔

سنٹرل کنٹریکٹ میں 5 کھلاڑیوں کا اضافہ ، سرفراز احمد کی کیٹیگری تبدیل کردی گئی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ میں 40 دن کے چلے پر گیا تھا، میرا بھتیجا راشد بیٹے کی جگہ ہے اسے بتایا کہ اب چلے سے فارغ ہوگیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ راشد کو بتا نہیں سکا اس لیے ان کو میری فکر ہوگئی، چلے میں عمر کے اس حصے میں کافی چیزیں سوچنے کا موقع ملا، اس چلے میں کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا،سب نے تعاون ہی کیا۔

نواز شریف کے خصوصی طیارے کوپاکستان آنے کیلئے این او سی مل گیا، شیڈول بھی جاری

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ میں  9مئی کے واقعات کے وقت ملک سے باہر تھا۔

میں نے 9 مئی کے واقعات کی 10 مئی کو مذمت کی ۔میری مذمت کو زیادہ سنا نہیں گیا۔9 مئی واقعے میں غیر سیاسی لوگوں نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کیلئے عام معافی کا مطالبہ بھی کیا۔جو کچھ ہوا اس کی ہر وقت مذمت کی جانی چاہئے۔

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی بنتی ہی نہیں تھی۔سیاستدان کو کسی فوجی کا نام نہیں لینا چاہئے۔

ملک اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا،سیاستدانوں اور اداروں کو ملکر چلنا چاہئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو ہمیشہ کہا فوج سے بنا کر رکھنی چاہئے ۔

قومی سلامتی کی سائفر سے متعلق میٹنگ میں موجود تھا۔3 آدمی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے فوج سے مذاکرات کر رہے تھے ۔

ایلون مسک نے 55ملین فالوورز پر مشتمل نیویارک ٹائمز کا گولڈ ٹک ہٹا دیا

تینوں آدمیوں نے اپنی اپنی جماعت بنا لی ہے۔میری بھی کوشش تھی اس میں حصہ ڈالوں۔مجھ سے ایم کیو ایم نے بات کی تو اندازہ ہو گیا تھا ہمارا کام ختم ہوگیا۔چیئرمین پی ٹی آئی ایک ضدی سیاستدان ہے۔

انٹرویو کے آخر میں انہوں نے میزبان منیب فاروق کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کے گھر آئے اور ان کا انٹرویو کیا۔


متعلقہ خبریں