نواز شریف کے انوکھے استقبال کی تیاری

nawaz sharif

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی آمد پر سیسنا طیارے کے ذریعے لاہور شہر پر پھول نچھاور کیے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن نے نجی فضائی کمپنی سے رابطہ کر لیا اور نجی فضائی کمپنی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے کے ذریعے لاہور شہر میں پھول نچھاور کرنے کی اجازت بھی دے دی۔

نواز شریف کی آمد کے موقع پر 21 اکتوبر کو سیسنا طیارے کے ذریعے لاہور شہر پر پھول نچھاور کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پھول نچھاور کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نواز شریف کی آمد پر سہ پہر 3 بجے ڈیڑھ گھنٹہ تک 2 طیارے شہر پر پھول نچھاور کریں گے۔


متعلقہ خبریں