واٹس ایپ صارفین اب ایک ہی ایپ پر دو اکائونٹس استعمال کرسکیں گے

واٹس ایپ

واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر ، اب ایک ہی ایپ پر دو اکائونٹس استعمال کر سکیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق  میٹا کے چیئرمین اور سی ای او مارک زکر برگ نے نئے فیچر کا اعلان کر دیاہےجس کے مطابق اب اکائونٹ کوایک کلک سے تبدیل کیا جاسکے گا۔

سولر پینل اور بیٹریوں کی قیمت میں بڑی کمی

مارک زکر برگ نے نئے فیچرکااعلان کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ صارفین اب ایک ہی ایپ پر دو اکائونٹس استعمال کر سکیں گےجسےایک کلک پر تبدیل کیا جا سکے گا۔

دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے چند نئے فیچرز متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں چند نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

ان میں سے ایک فیچر لاک چیٹ  جبکہ دوسرا میسجز ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کے حوالے سے ہے۔

واضح رہے کہ چیٹ لاک نامی فیچر مئی میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کرتے ہیں جبکہ ان تک رسائی فون ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے۔

موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں کمی

WaBetainfo کی رپورٹ کے مطابق اب میٹا کی جانب سے اس فیچر کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے اور اس میں ایک سیکرٹ کوڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہو رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

سیکرٹ کوڈ فیچر سے صارفین اپنی لاک چیٹس کو زیادہ محفوظ بنا سکیں گے۔وہ ان چیٹس کو فون ان لاک کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ ایک سیکرٹ کوڈ کے ذریعے محفوظ بنا سکیں گے۔

ہونڈا نے گاڑیوں کی اکتوبر کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دیں

دوسرا فیچر ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کا ہے جس سے صارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے کسٹمائز کر سکیں گے۔ان نئے ٹولز میں کوڈ بلاکس، لسٹس اور quote بلاکس شامل ہیں۔

اس سے قبل میسجز کے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو جیسے ٹولز سے بہتر بنانا ممکن تھا مگر اب ان میں مزید ٹولز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں