نواز شریف لاہور لینڈ کریں گے اور سیدھا جلسہ گاہ جائیں گے، جاوید لطیف


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 2018کے کردار آج خو د مان رہے ہیں کہ دباو میں فیصلےکیے۔ 

نواز شریف کو پاکستان واپسی پر سیدھا جیل جانا پڑے گا، بیرسٹر علی ظفر

ہم نیوز کے پروگرام ”پاور پالیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ  2018کے کردار آج خو د مان رہے ہیں کہ دباو میں فیصلے کیے، نواز شریف کو بیٹے سے تنخوا ہ نہ لینے پر نکالا گیا۔ابھی تو بہت چیزیں باقی ہیں جن پر پردہ ڈالا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف لاہور لینڈ کریں گے اور سیدھا جلسہ گاہ جائیں گے، ہم قانونی تقاضے پورے کریں گے، نواز شریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

نواز شریف کو جیل جانے سے بچانے کیلئے ن لیگ نے حکمت عملی تیار کرلی

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ ہرایک کیلئےدروازے کھلے رہنے چاہئیں لیکن دہشت گردوں کیلئے نہیں۔

 


متعلقہ خبریں