فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ امت مسلمہ کا اتحاد ہے، سراج الحق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ امت مسلمہ کا اتحاد ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی زیرصدارت قومی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اسلامی ممالک سے عالمی فلسطین فنڈز کے قیام کا مطالبہ کیا اور قوم سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی۔

امیر جماعت اسلامی نے قومی القدس کمیٹی تشکیل دی جس کے سربراہ راجہ ظفر الحق اور کوآرڈینٹر لیاقت بلوچ ہوں گے جبکہ کمیٹی میں تمام قومی، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شامل ہیں۔ کمیٹی مسئلہ فلسطین کے حالیہ تناظر کی روشنی میں مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کریں، مولانا فضل الرحمان

سراج الحق نے کہا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس میں فلسطین کی حمایت کرنے والے تمام ممالک کو مدعو کیا جائے اور اسلامی ممالک اسرائیلی پر عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کریں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ امت کا اتحاد ہے اور پاکستانی اقوام متحدہ کو فلسطین کی آزادی کے لیے ایک کروڑ پٹیشنز بھیجیں گے۔


متعلقہ خبریں