کولمبیا نے اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کر دیا


بوگوتا: کولمبیا نے اسرائیلی سفیر کو پاگل قرار دیتے ہوئے ملک بدر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی سفیر کو صدر کو بیان پر غیرسفارتی زبان اختیار کرنے پر معافی مانگنے اور فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔

کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کے یہودیوں پر ظلم و ستم سے تشبیہ دی تھی۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کی ناکہ بندی کرنے کا اعلان کیا تو کولمبیا کے صدر نے غزہ کو آشوٹز کا حراستی کیمپ اور ورارسا یہودی بستی سے تشبیہ دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل بچوں سے بدلہ لے رہا ہے، اسے اس جنگ سے نکلنے نہیں دینگے، ترجمان حماس

کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے کہا تھا کہ یہی بات نازیوں نے بھی کہی تھی اور یہ نفرت آمیز بات ایک نئے ’’ہولوکاسٹ‘‘ کا باعث بنے گی۔

کولمبیا کے صدر کے بیان پر اسرائیلی سفیر نے غیر سفارتی زبان استعمال کی تھی جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے۔


متعلقہ خبریں