سمارٹ فونز کی فروخت میں نمایاں کمی

ڈیٹا چوری

سمارٹ فونز کی فروخت میں نمایاں کمی وجہ بھی سامنے آگئی


دنیا بھر میں مہنگائی، معاشی مسائل اور دیگر وجوہات کے باعث سمارٹ فونز کی فروخت میں مسلسل 9 ویں سہ ماہی کے دوران کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سریے کے بعد سیمنٹ کی قیمتیں بھی گر گئیں

کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران سمارٹ فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

اپریل سے جون کے مقابلے میں تیسری سہ ماہی کے دوران سمارٹ فونز کی فروخت کی شرح میں 2 فیصد اضافہ ہوا، جس کی ممکنہ وجہ ستمبر میں آئی فون 15 سیریز کو متعارف کرانا ہے۔

چاول کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

اس عرصے میں سام سنگ سب سے زیادہ سمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی رہی جس کا مارکیٹ شیئر 20 فیصد رہا جبکہ ایپل 16 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسری بڑی کمپنی رہی۔

3 چینی کمپنیاں بھی سب سے زیادہ فونز فروخت کرنے والی سرفہرست 5 کمپنیوں میں شامل ہیں۔

ہنڈا موٹر سائیکل سی ڈی 70 اور 125 کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

جولائی سے ستمبر کے دوران شمالی امریکا، یورپ اور دیگر مارکیٹوں میں سمارٹ فونز کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ مشرق وسطیٰ اور افریقا میں ڈیوائسز کی مانگ میں اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں