گورنر پختونخوا کا دورہ سوات ، پوتوں اور دوستوں کو بھی سرکاری ہیلی کاپٹر میں لے گئے


گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کی سرکاری ہیلی کاپٹر میں رشتے داروں اور پارٹی کارکنوں کیساتھ  دورہ سوات کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق گورنر سرکاری ہیلی کاپٹر میں اپنے 2 پوتوں اوردوست تاجر کو سوات لے گئے اور سوات سے واپسی پر گورنر کے ساتھ پارٹی کارکن اور اس کے دو بچے بھی پشاور آئے۔ ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل دورہ باجوڑ کے دوران بھی گورنر اپنے رشتہ دار بچے کو ساتھ لے گئے تھے۔

شہری گھر پر ایک بلب استعمال کریں، گورنر ہاؤس میں ایک سالن پکتا ہے، غلام علی

اس حوالے سے گورنر غلام علی نے بتایا کہ بچوں کی چھٹی تھی ان کوبھی ساتھ ہیلی کاپٹرمیں لے گئے۔ خیال رہے کہ گورنر نے ماضی میں صوبے کے 2 ہیلی کاپٹرز کے غیر قانونی استعمال کے بل پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں