ڈالر مزید سستا ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 49 ہزار ، 802 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر

فائل فوٹو


ڈالر کی قیمت میں مسلسل 28 ویں روز کمی واقع ہونے کے بعد روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی۔

کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 14 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد  ڈالر کی قیمت 276 روپے 48 پیسے ہو گئی۔

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 308 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے انڈیکس 49 ہزار802 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں