پنجاب پولیس میں سینکڑوں خالی اسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا اعلان

Punjab-Police

سینکڑوں سرکاری نوکریاں بیروزگار افراد کو خوشخبری سنا دی گئی


پنجاب پولیس میں سینکڑوں خالی اسامیوں پر بھرتیاں  کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ ’’پرو پاکستانی‘‘ کے مطابق پنجاب پولیس کی طرف سے سینئر سٹیشن اسسٹنٹ (ایس ایس اے) کی 21اور پولیس سٹیشن اسسٹنٹ (پی ایس اے) کی 835خالی اسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مسلسل 4 دن موسلا دھار بارش ،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

نوکری کے لیے درخواست دینے کے خواہش مند پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ (www.punjabpolice.gov.pk)سے فارم ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28اکتوبر ہے۔ایس ایس اے کی ملازمت کے لیے امیدوار کی عمر 18سال سے 25سال کے درمیان ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے پاس متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل ہو۔

اس پوسٹ کے لیے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کمپیوٹرسائنس میں انٹرمیڈیٹ (آئی سی ایس)ہونی چاہیے اور متعلقہ شعبے میں تین سالہ تجربہ ہونا چاہیے۔

پاک بھارت میچ سے متعلق بڑی پیشگوئی پوری

پی ایس اے امیدواروں کے لیے بھی تعلیمی قابلیت اور تجربہ کی حد یکساں ہے تاہم ان کی انگریزی ٹائپنگ سپیڈ 35الفاظ فی منٹ اور اردو ٹائپنگ سپیڈ 25الفاظ فی منٹ ہونی لازمی ہے۔

منتخب امیدواروں کی فہرست ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں اور پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر آویزاں کی جائے گی۔

ان ملازمتوں میں خواتین کے لیے 15فیصد، اقلیتوں کے لیے 5فیصد اور معذور افراد کے لیے 3فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

جرمنی میں تارکین وطن کو لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ، 7 افراد ہلاک ، 16 زخمی
پی ایس اے کی ضلع لاہور میں 199، شیخو پورہ میں 24، ننکانہ صاحب میں 8، قصور میں 4، فیصل آباد میں 38، چنیوٹ میں 5، جھنگ میں 4، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3، گوجرانوالہ میں 52، گجرات میں 24، حافظ آباد میں 6، منڈی بہاﺅالدین میں 5، سیالکوٹ میں 50، نارووال میں 12، سرگودھا میں 32، بھکر میں 4، خوشاب میں 12، میانوالی میں 25، ساہیوال میں 4، اوکاڑہ میں 1، پاکپتن میں 3، راولپنڈی میں 61، اٹک میں 10، چکوال میں 15، جہلم میں 12، ملتان میں 71، لودھراں میں 8، خانیوال میں 13، ویہاڑی میں 6، بہاولپور میں 7، بہاولنگر میں 3، رحیم یار خان میں 18، ڈیرہ غازی خان میں 40، لیہ میں 6، مظفر گڑھ میں 32 اورراجن پور میں 17خالی آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔

چاول کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

اسی طرح ایس ایس اے کی لاہور میں 5، فیصل آباد میں 1، سیالکوٹ میں 1، سرگودھامیں 1، اوکاڑہ میں 1، راولپنڈی میں 3، اٹک میں 1 اور ملتان میں 8 آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں