عالمی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد قومی ٹیم کا رن ریٹ بری طرح گر گیا۔
احمد آباد کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 192 رنز کا ہدف باآسانی 30 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اس شکست کے بعد پاکستان کا رین ریٹ منفی 0.13 ہو گیا جب کہ بھارت کا رن ریٹ 1.82 پر جا پہنچا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جب کہ بھارت چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔