پاک بھارت میچ، بکیز نے بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا

Pak-India

ورلڈ کپ 2023 پاک بھارت سیمی فائنل کی پیشگوئی


پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ شروع ہونے میں کچھ ہی لمحات باقی ہیں، بکیز نے اس میچ میں بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سٹے باز کا کہنا ہے کہ میچ کا بھاؤ بھارت 65 روپے اور پاکستان 35 روپے ہے، اگر بھارت پر 100 روپے لگائے تو 165 روپے ملیں گے۔

پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر نئی روایت ڈال سکتا ہے، محمد علی زنجانی

سٹے باز کے مطابق پاکستان پر سو روپے لگانے پر 135 روپے ملیں گے، بکیز کے مطابق ٹاس پر بھی کروڑوں کا سٹہ لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پہلے اوورز میں کتنے رنز بنیں گے، کتنی وکٹیں گریں گی اس پر بھی سٹہ لگایا گیا ہے، کوہلی اور بابر میں سے کون زیادہ رنز بنائے گا، شاہین شاہ کتنی وکٹیں لے گا، بکیز اس پر بھی سٹہ لگارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں