پاکستان فائنل میں بھارت کو ہرا کر ورلڈکپ جیتے گا، 73 فیصد پاکستانیوں کی رائے


پاکستانیوں نے ورلڈکپ کے فائنل کے حوالے سے سروے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فائنل میں بھارت کو ہرا کر ورلڈکپ جیتے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپسوس نے پاکستانیوں کی رائے پر مبنی سروے جاری کردیا جس کے مطابق 73 فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا اور پاکستان ورلڈ کپ جیتے گا۔

10 فیصد پاکستانیوں کے مطابق بھارت، 6 فیصد کے نزدیک آسٹریلیا جبکہ 5 فیصد کی رائے میں نیوزی لینڈ عالمی چیمپئن ہوگا۔

پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا، گوگل نے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا

پاکستانیوں کی اکثریت نے سیمی فائنلز کے لیے پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو فیورٹ قرار دے دیا۔

سروے کے مطابق 30 فیصد پاکستانی ورلڈ کپ کو گہری دلچسپی سے فالو کررہے ہیں، 63 فیصد دلچسپی کے ساتھ جبکہ سات فیصد لوگ ورلڈ کپ پر گہری نظر نہیں رکھتے۔


متعلقہ خبریں