پاکستان اپنی بیٹنگ سے میچ جیت سکتا ہے، سابق بھارتی کپتان

جس نے 6 ماہ قبل پاکستان کو عالمی نمبر ون بنایا، لوگ اس بابر پر تنقید کررہے ہیں، کپل دیو

نئی دہلی: سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے امید ظاہر کی ہے کہ ہو سکتا ہے پاکستان اپنی بیٹنگ سے میچ جیت لے۔

سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ مضبوط لیکن بولنگ کچھ کمزور لگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احمد آباد میں ہمیشہ اسپنرز کے لیے کچھ نہ کچھ مدد ملتی ہے اور ہو سکتا ہے بھارتی ٹیم 3 اسپنرز کے ساتھ کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی بھارت کے خلاف میچ میں وکٹیں اڑانے کیلئے بے چین

کپل دیو نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ پاکستان اپنی بیٹنگ سے میچ جیت لے اور ورلڈ کپ 2023 میں کچھ ٹی 20 میچز جیسا ماحول لگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور اس میچ میں دونوں ٹیموں کے شائقین کی جانب سے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ دونوں ملکوں کی عوام اپنی اپنی ٹیم کی جیت کے لیے پرامید ہے۔


متعلقہ خبریں