تیل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

گھی اور کوکنگ آئل

مقامی مارکیٹ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چئیرمین عمر ریحان شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 80 روپے تک کلو کمی ہوگئی ہے، اگر روپیہ مزید مضبوط ہوتا ہے تو گھی اور تیل کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی ہوجائے گی۔

سریے کی فی ٹن قیمت میں بڑی کمی

عمر ریحان شیخ نے کہا کہ گزشتہ ماہ عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کے نرخ960 ڈالر فی ٹن تھا۔ 110 ڈالر کمی کمی کے بعد 850 ڈالر فی ٹن ہو گیا۔

مقامی مارکیٹ میں38 روپے کم ہوئے اور روپے کی قدر میں اضافے سے 42 روپے کلو مزید کم ہوں گےاور مجموعی طور پر 80 روپے کلو تک کمی ہوچکی ہے۔

سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ستمبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 5.3 فیصد کی نمو ریکارڈ

پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چئیرمین نے کہا کہ ایکس مل پرائز گھی 360 روپے اور تیل 380 روپے فی کلو گرام ہو گیا ہے۔

عمر ریحان شیخ نے کہا کہ پاکستان کی سالانہ کھپت 42 لاکھ ٹن ہے، پاکستان میں پام آئل کے ریکارڈ 5 لاکھ ٹن سے زائد اسٹاک موجود ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر ہے۔


متعلقہ خبریں