شمالی کوریا نے بھی فلسطین کی حمایت کر دی

فائل فوٹو


پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے فلسطین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے غزہ میں خون ریزی کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والی لڑائی اسرائیل کی مسلسل زیادتیوں کی وجہ سے ہے

انہوں نے کہا کہ غزہ میں خونریزی کا ذمہ دار مکمل طور پر اسرائیل خود ہے۔ جو مسلسل فلسطینیوں کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے اسرائیلی خاتون کو بچوں سمیت رہا کر دیا، سرحد پار کرنے کی ویڈیو وائرل

کم جونگ ان نے کہا کہ فلسطین عربوں اور مسلمانوں تک منحصر نہیں بلکہ یہ ان کی آزادی کا مسئلہ ہے اور اسرائیل جنگی قوانین کو نظر انداز کر کے غزہ پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں