نواز شریف کی نااہلی سپریم کورٹ کی ابزرویشن کے بعد ختم ہوگئی، اعظم نذیر تارڑ

اعظم نذیر تارڑ

سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف کی نااہلی سپریم کورٹ کی ابزرویشن کے بعد ختم ہوگئی ہے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پارلیمان کے بنائے ہوئے قانون کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، سپریم کورٹ نے اس بات کا احاطہ کیا ہے کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

سپریم کورٹ نے اس قانون کو برقرار رکھا ہے، اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اپیل کے معاملے پر سپریم کورٹ نے بھی اپنا مختلف فیصلہ دیا ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نواز شریف کے معاملے پر یہ اپیل اتنی اہم نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف پر اپیل کا دروازہ بند ہوگیا،سلمان اکرم راجہ

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد تاحال وہ معاملہ چیلینج نہیں ہوا اور وہ رائج الوقت ہے، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نااہلی سپریم کورٹ کی ابزرویشن کے بعد ختم ہوگئی ہے،

نااہلی کے حوالے سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نواز شریف اب اہل ہیں جبکہ باقی نیب سے متعلق جو نواز شریف کے کیسز ہیں جب نواز شریف وطن واپس لوٹیں گے تو میرٹ پر انہیں دیکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں