پاکستان واپسی کے سفر کا آغاز، نواز شریف جدہ پہنچ گئے


سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف لندن سے سعودی عرب جدہ پہنچ گئے ہیں۔

اس طرح انہوں نے پاکستان واپسی کے لئے سفر کا آغاز کر دیا ہے، سعودی عرب میں وہ عمرہ بھی ادا کریں گے، وہ سعودی ائیر لائنز کے ذریعے جدہ پہنچے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف پر اپیل کا دروازہ بند ہوگیا،سلمان اکرم راجہ

نواز شریف سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور وہاں ان کی اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔سعودی عرب سے وہ دبئی کے لئے 18 اکتوبر کو روانہ ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔


متعلقہ خبریں