خیر پور ، کار اور وین میں خوفناک تصادم ، 12 افراد جاں بحق ، 11 زخمی


خیرپور میں مسافر وین اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 11 زائد زخمی ہو گئے۔

وین کے بدقسمت مسافر سکھر سے خیرپور جا رہے تھے۔ حادثہ ببر لوئی بائی پاس پر پیش آیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سکھر اور خیرپور کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

گھوٹکی میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے متعلقہ حکام کو جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی ہدایت کردی۔

ڈپٹی کمشنر خیرپور سید فواد شاہ نے بتایا کہ حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، 3 افراد کی لاشیں خیرپور جبکہ 9کی سکھر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں