تل ابیب: برٹش ایئر ویز نے حماس اسرائیل حملوں کے بعد اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برٹش ایئر ویز کے ایک طیارے نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے لینڈنگ سے کچھ دیر قبل واپسی کا انتخاب کیا اور پرواز بی اے 165 تقریباً تل ابیب پہنچنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ واپس آ گئی۔
اسرائیلی ایئر پورٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ برٹش ایئر ویز کی پرواز نے جب واپسی کا انتخاب کیا تب راکٹ تل ابیب کے اردگرد پرواز کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں پر بمباری کیلئے امریکی اسلحے سے بھرا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا
سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے برٹش ایئر ویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورتحال کی وجہ سے بہت سے ممالک نے پروازیں معطل کی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔