اسلام آباد، آئی 12/2 مارگلہ ٹائون میں قائم غیر قانونی افغان بستی مسمار

اسلام آباد، آئی 12/2 مارگلہ ٹائون میں قائم غیر قانونی افغان بستی مسمار

وفاقی دارالحکومت میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی افغان بستی مسمار کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف انسدادِ تجاوزات پر ایکشن تیزی سے جاری ہے۔ سی ڈی اے نے آج کارروائی کرتے ہوئے آئی 12 ٹو مارگلہ ٹائون میں قائم غیر قانونی بستی مسمار کردی۔

اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے انفورسمنٹ ونگ نے مشترکہ آپریشن کیا۔ حکام کے مطابق آپریشن سی ڈی اے انفورسمنٹ ونگ کے ڈی جی کی زیر نگرانی عمل میں لایا گیا۔

اسلام آباد، سی ڈی اے اور انتظامیہ کا آپریشن، غیر قانونی افغان بستی مسمار

ڈی جی انفورسمنٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ زمین واگزار کروانے کیلئے آپریشن میں ہیوی مشینری سے غیر قانونی تعمیر شدہ گھروں، دکانوں کو مسمار کیا گیا۔ آپریشن اسلام آباد انتظامیہ، پولیس اور سی ڈی اے انفورسمنٹ ونگ نے مشترکہ لانچ کیا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مارگلہ ٹاؤن میں ہی ایک غیر قانونی افغان بستی مسمار کی تھی۔ انتظامیہ کے مطابق علاقے میں موجود غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں