اسرائیل ، حماس جنگ ، دونوں طرف کے معصوم انسانوں کیساتھ ہوں ، جمائمہ


چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ اور مشہور برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ کشیدگی پر اپنا موقف دیدیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایک پر دو بچوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک فلسطینی بچہ اور ایک اسرائیلی بچہ ہے اور دونوں ہی جنگ سے متاثرہ ہیں۔

پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشتگرد دکھایا جاتا ہے، اسلامو فوبیا حقیقی مسئلہ ہے، جمائمہ خان

اُنہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اس تنازع کے دونوں طرف کے معصوم انسانوں خصوصاً بچوں کے ساتھ ہوں۔

جمائما نے مزید لکھا ہے کہ دونوں میں سے جو بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اس کی مذمت کرتی ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں