پنجاب بھر میں موسم سرما کی سکول تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

school

پنجاب بھر میں موسم سرما کی سکول تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 4 2 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

طلباء کے لیے کیرئیر کونسلنگ میں انقلاب، سائیکو میٹرک ٹیسٹنگ متعارف

12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا۔

23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں سرگودھا، قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، پاکپتن، گوجرانوالہ شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، منڈی بہاؤالدین، لودھراں، نکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔

معذور طالب علم کی میٹرک میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن

3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، جہلم ، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یارخان، ڈی جی خان اورچنیوٹ شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں