ورلڈکپ، میزبان ٹیم کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری، شبمن گل پلیئنگ الیون سے باہر

ورلڈکپ، میزبان ٹیم کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری، شبمن گل پلیئنگ الیون سے باہر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، میزبان ٹیم کی طرف سے اوپننگ بلے باز شُبمن گل پلیئنگ الیون میں موجود نہیں۔

بھارت میں جاری آئی سی سی کے 13 ویں ایڈیشن کا پانچواں میچ آج چنائی میں کھیلا جارہا ہے۔ میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ شبمن گل طبیعت ناسازی کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ پچ کی کنڈیشن اچھی لگ رہی ہے۔ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، کوشش کریں گے اچھا اسکور بنائیں۔

ورلڈکپ ، پاک بھارت میچ کیلئے 14ہزار ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

دوسری طرف بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ پچ سلو لگ رہی ہے، وارم اپ میچز سے پہلے دو اچھی سیریز کھیلیں۔

ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے بھارتی کپتان نے بتایا کہ ڈینگی کے باعث شبمن گل پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔ انکی جگہ اشان کشن ٹیم کا حصہ ہیں۔


متعلقہ خبریں