عمرے کی آڑ میں بھیک کیلئے سعودی عرب جانے والے 4 ملزمان گرفتار


عمرے کی آڑ میں بھیک کیلئے سعودی عرب جانے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں،گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب، ایران اور عراق بھی جا چکے ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ بھیک کے ذریعے کمائی گئی رقم کا آدھا حصہ ایجنٹ کو دینا تھا۔


متعلقہ خبریں