نگران وزیر اعظم کا دورہ کراچی بھی منسوخ

anwar ul haq

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا پشاور کے بعد آج کراچی کا دورہ بھی منسوخ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم کا دورہ کراچی ان کی مصروفیات کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کراچی میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرنی تھی۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دورہ کراچی کا شیڈول تبدیل کر کے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں جانے کا فیصلہ کیا ہے اور انوار الحق کاکڑ کے دوروں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 13کروڑ 10لاکھ ڈالرز کی کمی

وزیر اعظم آفس ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے صوبائی دوروں کے دوران امن و امان اور انسداد اسمگلنگ و ذخیرہ اندوزی کی کارروائیوں پر جائزہ اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں