ڈالر 250 روپے سے نیچے آجائے گا، شبر زیدی

Shabbar zaidi

سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ ڈالر 250 روپے سے نیچے آجائے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کپڑے، چائے کی پتی، ٹائر، گھریلو آلات اور کاسمیٹکس اشیا کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی برقرار رکھی جائے

تو ملک کے کم از کم 20 فیصد معاشی مسائل حل ہو جائیں گے۔

صنعت چل پڑے تو ڈالر 250 کا بھی ہوسکتا ہے، گوہر اعجاز

شبر زیدی نے موجودہ کریک ڈائون پر آرمی چیف اور نگراں حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کوششوں کو ضائع نہ ہونے دیا جائے۔

اس سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیش گوئی کی تھی کہ ڈالر بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے اوپر گیا، ڈالر کی قیمت جلد 250 تک آنے والی ہے۔

 


متعلقہ خبریں