دہشتگردی کے مقدمے میں علی وزیر کی ضمانت منظور

رکن قومی اسمبلی علی وزیر جیل منتقل

فوٹو: فائل


عدالت نے دہشتگردی کے مقدمے میں پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علی وزیر کی جانب سے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔

اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے  50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض علی وزیر کی ضمانت منظور کی۔

دورانِ سماعت وکیل عطاء اللّٰہ کنڈی نے عدالت کو بتایا کہ 3 سال تک علی وزیر کو گرفتار نہ کرنے کی کوئی وضاحت تفتیشی افسر کے پاس نہیں، علی وزیر کو جب گرفتار کیا تھا تو تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا؟

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پولیس علی وزیر کو گرفتار کرنے سے متعلق کوئی جواز پیش نہیں کر سکی، اسلئے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں