پی ٹی آئی رہنما اجمل صابر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

pti

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کرنل (ر) اجمل صابر کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر کو بدھ کی رات اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا تاہم رہائی کے فوری بعد ہی انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر پر بھی 9 مئی کے حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

اجمل صابر کو گرفتاری کے بعد 25 ستمبر کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اجمل صابر کو دوبارہ کس مقدمے میں حراست میں لیا ہے اس کے تفصیل سامنے نہیں آئی۔


متعلقہ خبریں