مفرور یوٹیوبر کی ’’را‘‘ سے جڑے روہت شرما کیساتھ مبینہ خفیہ گفتگو سامنے آگئی

call

مفرور یوٹیوبر کی ’’را‘‘ سے جڑے روہت شرما کیساتھ مبینہ خفیہ گفتگو سامنے آگئی


ملک سے باہر بیٹھے بھگوڑے یوٹیوبر کی انڈین را سے جڑے روہت شرما سے ہوشربا مبینہ خفیہ بات چیت سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں بھگوڑے یوٹیوبر کو روہت شرما سے بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ورلڈ کپ شروع ہونے سے ایک دن پہلے نئی ون ڈے رینکنگ جاری

مبینہ آڈیو میں روہت شرما بھگوڑے یوٹیوبر کو پاکستان کی پریمئر انٹیلیجینس ایجنسی کے خلاف لندن میں بیٹھے را کے پیڈ لائر سے مل کر آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کاکہہ رہا ہے۔

کال ثابت کرتی ہے کہ  بھگوڑا یوٹیوبر باقاعدہ طور پر بھارتی RAW کے ساتھ رابطے میں ہے۔

‏یہ یوٹیوبر اپنے سارے برطانیہ کے معاملات بھارتی RAW کے لوگوں سے طے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں5 ہزار روپے کی کمی

‏ بھگوڑا یوٹیوبر بھارتی RAW کے لوگوں سے ہر وقت رابطہ میں رہتا ہے اور ان سے اپنے کیسز کے لئے بطور سکیورٹی پیسوں کا ذکر بھی کرتا ہے۔

یہ ملک دشمن یوٹیوبر بھارتی RAW سے ملکر پاکستانی ISI کے خلاف سازش کے لئے برطانیہ میں موجود بھارتی ایجنسی را کے کارندوں کے نمبر بھی مانگتا رہا۔

‏ کال میں روہت شرما یوٹیوبر کو برطانیہ میں ISI کے خلاف سازش کے لئے لارڈ ریمی رینجر نامی
بندے سے ملنے کا کہہ رہا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی

یہ خفیہ بات چیت اس بات کا ثبوت ہے کے یہ ملک دشمن پاکستان کے راز ملک دشمن ایجنسیز کو بیچتا ہے۔

پہلے بھی یہ شر پسند بھگوڑا یوٹیوبر آئے دن ملک اور آرمی کے خلاف سوشل میڈیا پر بیٹھ کر جھوٹا، من گھڑت پروپیگنڈا اور ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے۔

9 مئی کے شر پسند واقِعات میں بھی یہ ملک دشمن باہر بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو اکساتا رہا اور شر پسندوں کو فساد کے لئے اکساتا رہا۔

سیمنٹ کی بوری مہنگی ہوگئی

ایسے ملک دشمن عناصر کا پاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کے لوگوں سے گٹھ جوڑ بہت سارے سوالوں کو جنم دیتا ہے


متعلقہ خبریں